کار منصب کا تصادم

     بعض اوقات ایک فرد ایک وقت میں بہت سے مناصب پر فائز ہوتا ہے ۔ اور اسے بہت سے کار ہائے منصب ادا کرنا ہوتے ہیں ۔ فرد بہت سے گروہوں کی رکنیت حاصل کر لیتا ہے اور ہر گروہ  کے کام مختلف ہوتے ہیں ۔ اس طرہ اسے بہت سے کاموں سے واسطہ پڑتا ہے ۔ اسے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کونسا کام پہلے کرے۔ جبکہ تمام کارہائے مناصب اور اہم ہوتے ہیں ۔ اس لئیے اس کے ذہن میں الجھاؤ پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرے ۔ اس الجھاؤ کا نام تصادم یا تعارض ہے ۔

تعارض کار منصب کی تعریف ؛

    جب فرد اپنے مختلف مناصب کے متضاد متوقع کرداری نمونوں کی بنا پر الجھن کا شکار ہو جائے اور کسی ایک منصب کے تقاضوں کو بخوبی پورا کرنے سے قاصر رہ جائے تو ایسی صورت حال کو تعارض / تصادم کار منصب کہتے ہیں ۔


تعارض کار منصب کی وجوہات ؛

تصادم یا تعارض کار منصب کی کئی وجوہات ہیں جو نیچے درج ذیل ہیں ،

حالات کی تبدیلی ؛

    موجودہ دور میں صنعتی ترقی کی وجہ سے طرز زندگی اور معاشی ذرائع میں تبدیلی پیدا ہوئی ۔ یہ تبدیلیاں اتنی تیزی سے ہو رہی ہیں کہ فرد خود کو نئے کار منصب سے ہم آہنگ کرنے سے قاصر ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ تعارض کار منصب کا شکار ہے ۔

(۲) معاشرتی تبیت ؛

   بعض بچوں کو کچھ وجوہات کی بنا پر چھوٹی ہی عمر میں مختلف پیشوں میں کام کرنا پڑتا ہے ۔ انہیں معاشرتی تربیت کا موقع ہی نہیں ملتا ۔ ایسے بچے بڑے ہو کر اپنی شخصیت میں توازن قائم نہیں رکھ سکتے ۔ یہ لوگ اپنے جزبات میں توازن نہیں رکھ سکتے ۔ مختلف کاموں میں توازن قائم رکھنے سے قاصر ہو جاتے ہیں ۔ اس لیئے تصادم کار منصب کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

(۳) کار منصب کے متضاد تقاضے ؛

   بعض اوقات ایک فرد کے ایک منصب کے تقاضے دوسے منصب کے تقاضوں سے مختلف ہوتے ہیں اور وہ ان کو ایک جگہ اکٹھا رکھنے سے قاصر ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر ایک کار خانے میں عورتیں کام کرتی ہیں ۔ وہ چاہتی ہیں کہ وہ محنت سے کام کریں ۔ لیکن انہیں مزدوروں سے رابطہ قائم کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ علیحدہ کام کریں ۔ کیونلہ ان کی جسمانی ساخت ہی ایسی ہے ۔
ایسی صورت میں عورتیں مختلف مناصب کے مختلف تقاضوں کی بنا پر تعارض کار منصب کا شکار ہو جاتی ہیں ۔

(۴) کار منصب میں شرکا کا دباؤ؛

ایک دفتر میں مکتلف لوگ کام کرتے ہیں ۔ چند لوگ چند کے ماتحت ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر دفتر میں آفیسر ، ہیڈ کلرک اور کلرک کام کرتے ہیں ۔ کلرک یہ خیال کرتے ہیں کہ ہیڈکلرک ان سے نرمی اور شفقت کرے گا ۔ جبکہ آفیسر توقع رکھتا ہے کہ ہیڈ کلرک سختی سے کام لے گا ۔ ہیڈ کلرک ان دونوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکتا ۔ لہٰزا وہ تصادم کار منصب کا شکار ہو جاتا ہے ۔

(۵) عادت ؛

    طویل عرصہ تک ایک منصب پر کام کرنے کی وجہ سے کچھ عادت پختہ ہو جاتی ہیں ۔ فرد اس عادات کا اعادہ عام زندگی میں بھی کرنے لگتا ہے ۔ جیسے کے ایک استاد گھر میں  بھی لیکچر شروع کر دے یا ایک فوجی گھر میں یا بازار میں فوجی اصولوں پر بابندی شروع کر دے تو یہ گھر والوں ، بازار والوں کے لیئے مشکل ہو گی ۔ معاشرہ جب اس عادت کے خلاف ہو گا تو متعلقہ فرد میں تصادم کار منصب پیدا ہو گا ۔

(۶) کار منصب اور اقدار ؛

  جب کار منصب کے تقاضے منصب دار کی بنیادی اقدار اور رویہ جات میں خلل پیدا کریں ۔ یہ ان پر اثر انداز ہوں تو رعارض کار منصب پیدا ہوتا ہے ۔ جیسے کے ایک افسر غیر جانبداری سے کام کرتا ہے ۔ لیکن اس کے رشتہ دار اسے ایسا کرنے سے روکتے ہیں ۔ تو تعارض کار منصب پیدا ہوتا ہے ۔ بعض اوقات اسے اس دباؤ کی وجہ سے مستفی بھی ہونا پڑتا ہے ۔

(تصادم کار منصب کے نتائج)

تصادم کار منصب ایک معاشرتی مسئلہ ہے ۔ اب یہ مسئلہ نفسیاتی مسئلہ بن رہا ہے ۔ اس سے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ چند مسائل درج ذیل ہیں:

(۱) فرد ہر وقت پریشانی کا شکار رہتا ہے یعنی ہر وقت پریشان رہتا ہے ۔
(۲) یہ تصادم گھریلو مثائل پیدا کر رہا ہے ۔ گھر میں انتشار ، لڑائی جھگڑٓا اور عدم تعاون جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔
(۳) اس تصادم کی وجہ سے فرد میں بہت سی جسمانی اور نفسیاتی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں ۔
(۴) یہ فرد میں چڑچڑا پن اور حساسیت پیدا کر رہا ہے ۔
(۵) اس کی وجہ سے فیصلہ کرنے کی قوت کم ہو رہی ہے ۔
(۶) اس کی وجہ سے فرد اور معاشرے میں عدم مطابقت پیدا ہو رہی ہے ۔
(۷) اس کی وجہ سے فرد دباؤ کا شکار ہے ۔
(۸) فرد کی کار کردگی متاثر ہو رہی ہے ۔
(۹) قوت کار میں مسلسل کمی ہوتی جا رہی ہے ۔
(۱۰) فرد اور معاشرے کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں