تعلیم اور برصغیر

مسلمانوں کی برصغیر میں آمد سے برصغیر کی تعلیمی حالت نے ایک نیا رٗخ اختیار کر لیا ۔ مسلمانوں نے برصغیر میں علم کی روشنی ہر جگہ پھیلا دی ۔
اسلامی تعلیمات میں عدل و انصاف اور انسانی مساوات کو اہمیت حاصل ہے ۔
مسلمان جہاں بھی گئے مقامی آبادی کی اکثریت مسلمانوں کی علم ، دوستی اور
معاشرتی اقدار کو دیکھتی ہوئی مسلمانوں میں شامل ہو گئی ۔ مسلمانوں کی 
تعلیمات اور ان کے معاشروں کو دیکھتے ہوئے ہندو بہت بڑی تعداد میں متاثر 
ہوئے اور ان میں بھی علم حاصل کرنے کا شعور پیدا ہونے لگا ۔

برصغیر میں مسلمانوں کے تعلیمی مدارس کے نظم و نسق میں مندرجہ زیل خوبیاں تھیں جو کے درج زیل ہیں،
(۱) مدارس کو مکمل خود مختاری اور آزادی حاصل تھی ۔
(۲) مدارس میں داخلے کے لیئے کوئی شرائط نہ تھیں ۔
(۳) تعلیم کے مختلف درجات کے لیئے مدت مقرر نہ تھی ۔
(۴) تعلیمی پالیسیوں میں یکسانیت پائی جاتی تھی ۔
(۵) سالانہ چھوٹیاں بہت کم تھیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں